۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ شبیر میثمی 

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام میں اس قسم کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام میں اس قسم کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

انہوں نے کہا: جے یو آئی کے ورکرز کنونشن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: محرم الحرام میں اس قسم کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .